کرکٹ شائقین کے کام کی خبر :پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کب سے شروع ہو رہے ہیں؟ جانئے

کرکٹ شائقین کے کام کی خبر :پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کب سے شروع ہو رہے ہیں؟ جانئے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن چھ کے باقی میچز 23 مئی اور 20 جون کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کے روز فرنچائزز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کے مابین ہونے والی ملاقات کے دوران جون میں میچوں کی شیڈول طے کرنے پر معاہدہ طے پایا تھا۔ کھلاڑیوں کو مئی کے آخر تک قرنطینہ میں بھیج دیا جائے گا۔

کھلاڑیوں اور معاون عملے میں متعدد کوویڈ 19 کیسز سامنے آنے کی وجہ سے پی ایس ایل 6 کو 4 مارچ کو ملتوی کردیا گیا تھا حالانکہ ایونٹ کے 20 میچز باقی تھے۔ پی سی بی نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ کراچی باقی میچوں کی میزبانی کرے گا۔ حتمی شیڈول ،سیکیور ببل کے انتظامات اور غیر ملکی

کھلاڑیوں کی دستیابی کو مد نظر رکھنے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کے قرنطینہ کا حتمی فیصلہ کمپنی ہی کرے گی جسے بائیو سیکیور ببل بنانے کے لئے رکھا جائے گا۔ قرنطینہ کا وقت سات سے دس دن کے درمیان ہوسکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.