نکاح کے وقت طلاق کی شرائط میں بڑی تبدیلی۔۔ عدالت کے سنسنی خیز فیصلے نے سب کو چونکا دیا

نکاح کے وقت طلاق کی شرائط میں مختلف لوگ گھر، مخصوص رقم، زیور اور ہرجانے کا وعدہ کرتے ہیں تاہم اِس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے اہم ترین فیصلہ کر لیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس محمد اقبال نے بیوی کوطلاق دینےکی صورت میں نکاح نامے پر شوہر سے ہرجانہ ادا کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کر

دیا۔ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوہر کو اپنی بیوی کو طلاق دینے کا مکمل حق حاصل ہے، طلاق دینے میں شریعت اور قانون میں کوئی بھی شرط نہیں عائدکی گئی، اللہ تعالیٰ نے شوہر کو طلاق دینےکا حق دیا ہے، طلاق دینے سے متعلق نکاح نامے پر درج ہرجانےکی شرائط اسلامی قوانین کے مکمل خلاف ہیں۔فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ بھی شوہر کو بیوی کو طلاق دینے

سے روکنے کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے، شوہر جب چاہے اپنی بیوی کو طلاق دے سکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.