طریقہ کار تبدیل!یکم اپریل سے گاڑیوں کی منتقلی کس طرح ہو گی ؟ محکمہ ایکسائز نے واضح کر دیا

طریقہ کار تبدیل!یکم اپریل سے گاڑیوں کی منتقلی کس طرح ہو گی ؟ محکمہ ایکسائز نے واضح کر دیا یکم اپریل سے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت گاڑیوں اور دیگر وہیکلز کی ٹرانسفر کی جائے گی، نادرا کے ای سہولت مراکز پر بائیو میٹرک کروائی جا سکے گی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق ملک بھر میں نادرا کے 21 ہزار ایک مراکز سنٹر ہیں جبکہ پنجاب میں 18 ہزار ہیں تاہم پنجاب میں 6000 مراکز پر بائیو میٹرک سسٹم کی بھی سہولت ہے جبکہ لاہور میں سنٹرز کی تعداد 300 سے زائد ہے۔ ذرائع کے

مطابق اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کی وجہ سے بے شمار مسائل سامنے آئے ہیں۔چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں ایسی بہت سی گاڑیاں سامنے آئیں جو اوپن لیٹر پر چل رہی تھیں۔ اسی طرح ای چالان میں بھی بہت سی شکایات سامنے آئیں کہ گاڑی یا موٹر سائیکل فروخت کرنے

کے باوجود چالان پرانے مالک کے گھر بھجوایا جا رہا تھا۔ محکمہ ایکسائز 31 مارچ تک بائیو میڑک کے بغیر گاڑیوں کو ٹرانسفر کرے گا اس کے بعد صرف بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہی وہیکلز ٹرانسفر ہو سکیں گی اور خریدار یا فروخت کنندہ ملک کے جس کونے میں بھی ہو ، وہ گاڑی ٹرانسفر کروا سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق نادرا نے فی کیس 120 روپے مانگے ہیں تاہم اس میں کمی کروانے کے لیے ایکسائز کامحکمہ کوششیں کر رہا ہے۔ڈائریکٹر موٹرز کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک کا منصوبہ جلد نافذ کیا جا رہا ہے اور اپریل میں بائیو میٹرک کے ذریعے ہی وہیکلز ٹرانسفر ہو ں گی۔طریقہ کار تبدیل!یکم اپریل سے گاڑیوں کی منتقلی کس طرح ہو گی ؟ محکمہ ایکسائز نے واضح کر دیا

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.