پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوارہوگیا

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوارہوگیا
اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ وفاقی دارالحکومت میں بادل چھا گئے ،بارش کی پیش گوئی کردی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ساہیوال میں صبح سویرے ہونے والی بارش کے بعد شہر کے مختلف حصوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔بورے والا، پاکپتن، اور چیچہ وطنی میں بھی رات گئے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

عارف والا اور جڑاںوالا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ضلع جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، رائے ونڈ اور گوجرہ، ننکانہ صاحب میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بادلوں کا راج ہے، بادلوں اور بارش کی وجہ سے موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا۔ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بھی مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بارش کا موجودہ سلسلہ 3 روز تک جاری رہے گا، بارش کا یہ سسٹم 2 حصوں پر مشتمل ہو گا جس کی شدت شمالی و مغربی علاقوں میں موسلادھارپنجاب معتدل سے تیز اور سندھ بلوچستان میں معتدل ہو گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فی صد ریکارڈ کیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.