شیڈول میں تبدیلی، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کب شروع ہو ں گے؟ نئی تاریخ دیدی گئی

پنجاب کے تمام ایجوکیشن بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات چار مئی کی بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پنجاب بورڈ کمیٹی کی جانب سے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا ترمیمی شیڈول جاری کر دیا گیاہے جس کے تحت نویں جماعت کے امتحانات 12 جون ، 12 ویں جماعت کے 30 جون ، گیارویں جماعت کے 16 جولائی سے شروع ہوں گے ۔ میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا

اعلان نو اکتوبر جبکہ نویں جماعت کا نتیجہ 23 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ 12 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا نتیجہ 13 نومبر اور گیارویں جماعت کا نتیجہ 21 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا ۔چیئرمین پنجاب بورڈ کمیٹی کے مطابق

کورونا وائرس وبائی مرض کے باعث اس سال ان دونوں جماعتوں کے پریٹکل امتحانات نہیں لیے جائیں گے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.