لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع ۔۔!! ! تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے؟ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع ۔۔!! ! تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے؟ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا پنجاب حکومت نے لاہور میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بھی بڑھائی جائیں گی۔ نجی ٹی وی چینل مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے

شہر میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر دوہفتے کے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ، کورونا کے مریض جس علاقےxمیں زیادہ ہوں گے، وہاں کی مارکیٹس بھی بند کی جائیں گی، مارکیٹوں کے اندر مقررہ اوقات میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایس او پیز پر عملدر آمد کیلئے مارکیٹوں کے سرپرائز وزٹ بھی کئے جائیں گے، لاہور کے شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے گا

۔ دوسری جانب وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو مزید بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ این سی او سی کے کل 24 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں ہوگا جس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم آن لائن شرکت کریں گے۔xوفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر تشویشناک ہے، محتاط رہنے کی ضرورت ہے، بچوں اور اساتذہ کی صحت اولین ترجیح ہے, خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں، کیونکہ تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تعلیم میں فرق ہے، رواں سال 9ویں سے 11ویں تک امتحانات ہونگے بغیر امتحانات اس سال بچوں کو پاس نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ملک میں جہاں دوکروڑ بچے پہلے ہی سکول نہ جارہے ہوں ایک سال میں بچوں کا بے پناہ تعلیمی نقصان ہوا ہے، ہمارے لئے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کافی مشکل تھا۔ واضح رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی ہیں،

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *