کراچی کےمزید علاقوں میں لاک ڈائون لگا دیا گیا

کراچی کےمزید علاقوں میں لاک ڈائون لگا دیا گیا کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں مزید علاقوں میں مائیکروسمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے

،مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 25مارچ سے 8 اپریل تک ہوگا۔نوٹیفکیشن کے تحت متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے الے افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ،ان علاقوں میں کریانہ اور میڈیکل اسٹورزکو ایس اوپی کے تحت کھلنےکی اجازت ہوگی۔متاثرہ

علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت،ڈبل سواری پر پابندی ہوگی اور کاروباری، صنعتی سرگرمیوں اور اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.