انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔!!!نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں گھر کیلئے آسان قسطوں پر قرضے، پاکستانیوں کیلیے شاندار خوشخبری

انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔!!!نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں گھر کیلئے آسان قسطوں پر قرضے، پاکستانیوں کیلیے شاندار خوشخبری اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرضوں کی

حد میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا، گھر ، فلیٹس،پلاٹ یا تعمیر کیلئے آسان قسطوں پر قرضے دیئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم مین قرضوں کی حد میں 100فیصد اضافہ

اور رعایتی مارک اپ ریٹ کم کرکے 3فیصداور 5فیصد کر دیا گیا ہے ، 10،5مرلہ گھر ، فلیٹس،پلاٹ یا تعمیر کیلئے آسان قسطوں پر قرضے دیئے جائیں گے ، قرضوں کی حد بڑھا کر ایک کروڑ کر دی گئی ہے۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پروگرام کی نگرانی وزیراعظم عمران خان

خود کر رہے ہیں ، خوابوں کی تعبیر اور گھروں کی تقسیم شروع ہوگئی ہے ، اب کرایہ نہیں ، نہایت کم قسط دےکرآپ گھر کےمالک بن سکتے ہیں ، یہ ایک انقلابی اقدام ہے ، اب ہوگا آپکا اپنا گھر ، قرضوں کے حصول،معلومات کیلئےبینکوں سے رابطہ کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.