24گھنٹوں میں 49بچے خوفناک بیماری کا شکار۔۔ایسی تفصیلات کہ والدین پریشان ہوجائیں گے

24گھنٹوں میں 49بچے خوفناک بیماری کا شکار۔۔ایسی تفصیلات کہ والدین پریشان ہوجائیں گے
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےد وران ایک سے 10 سال تک کے 49 بچوں میں

کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اسلام آباد کے ضلعی ہیلتھ افسر کے مطابق شہر میں ایک دن میں کورونا کے 548 مثبت کیس سامنے آئے ہیں اور گزشتہ روز سب سے زیادہ کیس شہری علاقوں میں رپورٹ ہوئے۔ڈی ایچ او نے بتایا کہ گزشتہ روز زیادہ کیس 31سے 45 سال کی عمر کے افراد میں رپورٹ ہوئے

جن میں 169 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ گزشتہ روز ایک سال سے 10 سال کے 49 بچوں کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ڈی ایچ او کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کورونا کا شکار ہونے والوں میں 303 مرد اور 245 خواتین شامل ہیں، خواتین کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد رہی

۔اسلام آباد میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 53ہزار 684 ہوگئی ہے اور ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 589 ہے جب کہ ایکٹو کیسز کی مجموعی شرح 12.27 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایک سے 10سال کی عمر کے 5 ہزار 291 بچے کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *