حالات کنٹرول سے باہر! کیا ملک میں مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں؟ اسد عمر نے قوم کو خبردار کر دیا

حالات کنٹرول سے باہر! کیا ملک میں مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں؟ اسد عمر نے قوم کو خبردار کر دیا وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا

، اس لیے کورونا سے بچاوَ کے لیے شہری ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا ، جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی موجودہ قسم برطانیہ سے پھیل چکاہے ، بنگلہ دیش او ربھارت میں کورونا تیزی سے پھیل رہاہے ، اسی تناطر میں گزشتہ ہفتے پابندیوں میں اضافہ کیا تھا ، آج پھر صورتحال کا جائزہ لیا

، جو فیصلے کیے گئے عوام کی طرف سے عمل نہیں کیا گیا ، اسی لیے ہمارے ہسپتالوں پر کوروناکے باعث دباوَ بڑھ گیا ہے، اس سے پہلے جب ہم نے احتیاط کی تو اس کا مثبت نتیجہ بھی دیکھ لیا۔ فاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن رہنماوَ ں سے بھی درخواست ہے عوام کے دفاع میں کردار ادا کریں ، مرکزی ، صوبائی او ر علاقائی سطح پر سب کوکردار ادا کرنا ہوگا ،

کیوں کہ گزشتہ روز ہسپتالوں میں تشویشناک مریضوں کی تعداد 2 ہزار 842 تھی ، گزشتہ 5روز میں کورونا تشویشناک مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ، جب کہ 12 دن میں تشویش ناک مریضوں کی تعداد میں ایک ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.