اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کے سربراہان کو گھروں کیلئے قرض کا حصول آسان بنانے کی ہدایت

اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کے سربراہان کو گھروں کیلئے قرض کا حصول آسان بنانے کی ہدایت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کے سربراہان کو گھروں کیلئے قرض

کا حصول آسان بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی ٹیلی تھون میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ یورپ میں بھی لوگ بینکوں سے قرض ل کر گھر خریدتے ہیں لیکن پاکستان میں بینکوں سے قرض لے کر گھر خریدنے کا رواج نہیں ہے۔ان کا کہنا تھاکہ بینک لوگوں کو قرض

فراہم کرنے کی سہولتیں مہیا کریں، جن کے پاس گھر خریدنے کیلئے پیسے نہیں، ان کو پہلی بار گھرخریدنے کا موقع مل رہاہے، گھروں کی تعمیر سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوسکیں گے اور یہ ملک کے مستقبل کیلئے سب سے اہم پروجیکٹ ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مجھے احساس ہےقرضہ لینےمیں لوگوں کومشکلات آرہی ہیں، تمام بینک لوگوں کیلئے آسانیاں

پیدا کریں۔ان کا کہنا تھاکہ لوگوں نے اپنے گھربنانے شروع کردیےتوکنسٹرکشن انڈسٹری سمیت پورے ملک میں انقلاب آئے گا، پہلی بار کم آمدن طبقے کو اپنا گھر بنانے کا موقع دے رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.