طلبا کیلئے خوشخبری! امتحانات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

طلبا کیلئے خوشخبری! امتحانات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کے سمسٹر سسٹم آن کیمپس امتحانات کیخلاف طلبا کا پنجاب یونیورسٹی کے باہر احتجاج، روڈ بلاک کر دی، پنجاب یونیورسٹی نے مذاکرات کے بعد بی ایس سمسٹر سسٹم کے

امتحانات بھی ملتوی کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ سرکاری کالجز کے بی ایس پروگرام کے طلبہ نے تین اپریل سے شروع ہونے والے آن کیمپس امتحانات کے خلاف پنجاب یونیورسٹی کے باہر احتجاج کیا گیا۔ طلبا نے احتجاجا کیمپس روڈ بلاک کر دی۔ احتجاج کے باعث یونیورسٹی کے دروازے بند کر دیئے گئے۔ احتجاج میں سائنس کالج، سول لائن کالج، ایم اے او کالج اور گلبرگ کالج کے طلبہ شامل تھے۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ سرکاری کالجز کی جانب سے آن لائن کلاسز کے فزیکل امتحانات 3 اپریل سے لیئے جارہے ہیں۔ کورونا وباء کے پیش نظر امتحانات ملتوی کئے جائیں۔ اس موقع پر پولیس نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد شفیق نے طلبا سے مذاکرات کئے۔ احتجاج کے دوران پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے

طلبہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے الحاق شدہ کالجز کے بی ایس سمسٹر سسٹم کے امتحان ملتوی کردیئے۔ طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، احتجاج موخر کرکے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.