کونسی دکانیں کھلی اور کونسی بند رہیں گی؟ حالات کے پیش نظر حکومت کا بڑا فیصلہ ، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

کونسی دکانیں کھلی اور کونسی بند رہیں گی؟ حالات کے پیش نظر حکومت کا بڑا فیصلہ ، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کورونا وائرس کی شدت ، شادی تقریبات ، کھیلوں ، ثقافتی ، سماجی اور تفریحی تقریبات پریکم اپریل سے 11 مارچ تک پابندی عائد ، میٹرو بس ، اورنج لائن ٹرین سمیت پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی ۔ کاروباری ، تجاری مراکز شام چھ بجے تک کھلیں گے ، ہفتہ اتوار کاروباری مراکز بند رہیں گے ۔

جنرل سٹورز ، میڈیکل سٹورز ، پٹرول پمپس سمیت سبزی ، پھل اور گوشت کی دکانوں سمیت اشیائے ضروریہ کے مراکز کھلے رہیں گے ۔ شہریوں کیلئے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ۔محکمہ پرائمری ہیلتھ نے پابندیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث وزیر اعلیٰ کی منظوری سے محکمہ پرائمری ہیلتھ نے سماجی ، کاروباری

اور تجارتی سرگرمیوں سمیت نقل و ح، مل پر عائد پابندیوں کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ۔ لاہور سمیت 9 اضلاع میں شادی کی ان ڈور اور اوٹ ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ریسٹورنٹس صرف ٹیک آوے سروس فراہم کر سکیں گے ۔نوٹی فکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے تاہم ہفتہ ، اتوار کاروباری مراکز مکمل بند رہیں گے ۔شہریوں کے لئےعوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ۔ان ڈور ،آؤٹ ڈورہر طرح کے بڑے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی

، کھیلوں ، تفریحی ، ثقافتی اور سماجی تقریبات پر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ۔ اورنج لائن ، میٹرو ٹرین سمیت پبلک ٹرانسپورٹ 9 اضلاع میں بند رہے گی ۔ٹرینوں کو 70 فیصد سواریوں کے ساتھ چلایا جائے گا۔میڈیکل سٹورز، ہسپتال ، بیکریز ، جنرل سٹورز، دودھ ،گوشت ، سبزی و پھل کی دکانیں ،تندور،آٹا چکیاں ، ٹائر شاپ ، ڈرائیور ہوٹل ، پیٹرول پمپ چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے ۔آئل ڈپو ، ایل پی جی آؤٹ لیٹس ،زرعی مشینری کی ورکشاپس ، سپئیر پارٹس کی دکانیں ،پوسٹل سروس ،ہوم ڈلیوری سروس کھلی رہے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *