پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، پیٹرول کی قیمتوں میں کتنی کمی ہونیوالی ہے؟اوگرا نے سمری بھجوا دی

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، پیٹرول کی قیمتوں میں کتنی کمی ہونیوالی ہے؟اوگرا نے سمری بھجوا دی اسلام آباد (ٹوڈے نیوز) اوگرا نے یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی ، یکم اپریل سے پٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے، اگر حکومت نے لیوی بڑھا دی

تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رہ سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی رجحان ہے۔جس کے تناظر میں اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔سمری میں یکم اپریل سے پٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

حکومت نے لیوی بڑھا دی تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رہ سکتی ہیں۔ اس وقت فی لیٹر ڈیزل پر 12روپے 74 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *