بریکنگ نیوز:پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی انتقال کرگئے

بریکنگ نیوز:پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی انتقال کرگئے کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان کے سابق ٹینس پلیئر خواجہ سعید حئی 91 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔جیو نیوز کے مطابق خواجہ سعید حئی کا شمار ملک کے اسپورٹس لیجنڈز میں کیا جاتا ہے

اور وہ پاکستان کی جانب سے 3 گرینڈ سلم میں شرکت کرچکے ہیں۔انہوں نے نے ومبلڈن، یو ایس اوپن، فرنچ اوپن اور ڈیوس کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔خواجہ سعید حئی نے کئی مرتبہ ڈیوس کپ میں پاکستان کی بطور کپتان اور بطور کھلاڑی نمائندگی کی جبکہ وہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر بھی رہے۔خواجہ سعید حئی

کچھ عرصہ سے علیل تھے۔خواجہ سعید حئی کے انتقال پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *