صحت سہولت کارڈ متعارف کروا دیا گیا ۔۔یہ کن کو ملے گا اور اسے حاصل کرنے کا طریقہ کار کیا ہے ؟ جانیے

صحت سہولت کارڈ متعارف کروا دیا گیا ۔۔یہ کن کو ملے گا اور اسے حاصل کرنے کا طریقہ کار کیا ہے ؟ جانیے وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے تمام شہریوں کے لئے صحت سہولت کارڈ کا نظام لانے کی منظوری دے دی، خیبر پختون خواہ پہلا صوبہ تھا

جس نے اس سہولت کا اعلان کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا اسلام آباد کے تمام شہریوں کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے بڑا اعلان، صحت سہولت کارڈ نظام لانے کی منظوری دے دی، خیبرپختونخوا پہلاصوبہ تھاجس نےاس سہولت کااعلان کیا، جس کے بعد پنجاب،گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں

بھی یہ نظام نافذہو گا۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مفت صحت سہولت کےتحت سالانہ ہر خاندان10 لاکھ تک کاعلاج کراسکے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *