رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا یا نہیں؟ وزیر تعلیم نے بتا دیا

رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا یا نہیں؟ وزیر تعلیم نے بتا دیا وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں کو رمضان المبارک کے دوران بند رکھنےکے حوالے سے وائرل ہونے والی خبر کی تردید کردی ہے

۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو رمضان المبارک کے دوران بند رکھنے کی کوئی تجویز نہیں دی گئی اور اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔خیال رہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک خبر وائرل ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے

کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم نے رمضان المبارک میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز دی ہےجس پر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تمام وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا ہے جبکہ وزیر تعلیم پنجاب نے مخالفت کردی ہے۔وائرل ہونے والی خبر میں مزید کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حوالے سےحتمی فیصلہ 7 اپریل کو ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *