پاکستان کے وہ 3 بڑے اور انتہائی خطرناک شہر جہاں کے شہری کسی بھی وقت موت کے منہ میں جا سکتے ہیں ، خطرے کی گھنٹی بجادی گئی

پاکستان کے وہ 3 بڑے اور انتہائی خطرناک شہر جہاں کے شہری کسی بھی وقت موت کے منہ میں جا سکتے ہیں ، خطرے کی گھنٹی بجادی گئی اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں ان 3شہروں میں موجود شہری سپر احتیاط کریں ! وہ 3شہر جہاں کورونا بے

پناہ خطرناک ہو چکا ہے ۔۔۔ملک کے تین بڑے شہر کورونا سے ہلاکتوں کے لیے خطرناک قرار دیے گئے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں کراچی، لاہور اوراسلام آباد میں ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کا 75 فیصد تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق 7 سے 13 دسمبر کے دوران ملک میں 319 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے

جن میں سے 180 ہلاکتوں کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔ وزارت صحت کے مطابق 30 نومبر سے 6 دسمبر کے دوران ملک میں 299 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 169 کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے جب کہ 23 سے 29 نومبر کے درمیان ملک میں 248 افراد کورونا سے زندگی کی بازی ہارئے اور اس میں سے 140 افراد کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے تھا۔ وفاقی وزیر صحت کے مطابق 2 سے 8 نومبر کے دوران 111 افراد کورونا سے انتقال کر گئے، 80 افراد کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *