ماہ رمضان میں سکولوں کے اوقات کا ر کیا ہوں گے ؟ تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

ماہ رمضان میں سکولوں کے اوقات کا ر کیا ہوں گے ؟ تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم سندھ کی سٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا

جس میں کورونا صورتحال میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے غورکیاگیا،اجلاس میں سندھ کورونا ٹاسک فورس اور این سی او سی کے فیصلوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے دو ہفتے کیلئے سکول بند کرنے کی تجویزدیدیا،نجی سکولز مالکان نے وزیرتعلیم کو فیصلے پر غور کرنے کی درخواست کردی۔نجی سکولز مالکان نے کہاکہ پہلے عوامی مقامات سینما اورواٹرپارک بند کرائیں ۔محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی،صبح کی شفٹ والے

سکول ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے جبکہ دوسری شفٹ والے سکول پونے 12 سے پونے 3 بجے تک کھلیں گے، جمعہ کے روز سکول صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10 بجے تک کھلیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *