علی گیلانی کی ویڈیو کا معاملہ! الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن، ویڈیو میں نظر آنے والے پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو بڑا جھٹکا دے ڈالا

علی گیلانی ویڈیو اسکینڈل میں پیش رفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ویڈیو میں نظر آنے والے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔جبکہ کیس کی مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے علی حیدر گیلانی کی ووٹ کینسل کرنے کی ویڈیو میں نظر آنے والے

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اور جمیل احمد کو نوٹس جاری کیے۔الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی۔سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروا دیا جبکہ الیکشن کمیشن نے جوابات کی نقول پی ٹی آئی کو بھجوا

دی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے نااہلی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی ہے اور جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات غیر سنجیدہ ہیں۔درخواست میں یوسف رضا گیلانی نے فرخ حبیب اور ملیکہ بخاری کو عادی درخواست گزار قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخوست گزار میڈیا میں مشہوری کیلئے کمیشن کے خلاف بھی بیانات دیتے ہیں، جن ویڈیوز کی بنیاد پر کیس کیا گیا وہ غیر تصدیق شدہ ہیں، الیکشن کمیشن شواہد ریکارڈ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، درخواست میں یوسف رضا گیلانی پر کوئی براہ راست الزام نہیں ہے ۔تحریری جواب میں مزید کہنا تھا کہ جعلی ویڈیو

کو نشر کرنا انتخابی عمل میں مداخلت کے مترادف ہے، پی ٹی آئی سے الزامات کے ٹھوس شواہد طلب کیے جائیں، وکیل کو تاحال ویڈیوز فراہم ہی نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ علی گیلانی ویڈیو اسکینڈل میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے دو اراکین قومی اسمبلی فہیم خان اور جمیل احمد سامنے آ گئے تھے۔سینیٹ الیکشن سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کچھ اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے۔پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔صحافی کی جانب سے اسٹنگ آپریشن سے متعلق سوال پر رکن قومی اسمبلی جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کے کہنے پر ویڈیو نہیں بنائی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.