عثمان بزادر کو ہٹا کرکس کو وزیراعلیٰ بنایا جا رہا ہے، پیپلزپارٹی نے کارروائی

عثمان بزادر کو ہٹا کرکس کو وزیراعلیٰ بنایا جا رہا ہے، پیپلزپارٹی نے کارروائی سینیٹ الیکشن کے بعد پنجاب میں بھی اند ہاؤس تبدیلی کا خبریں زور و شورسے آرہی ہیں ۔۔ تجزیہ نگار ایاز خان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی عثمان بزدارکو ہٹا

کرچوہدری پرویزالٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی خواہشمند ہے۔ میں نے عثمان بزدار سے زیادہ خوش قسمت بندہ آج تک نہیں دیکھا جو سب کی پسند ہے۔ آپ دیکھیں عثمان پنجاب میں عمران خان صاحب کی پسند ہیں وہ کہتے ہیں کہ عثمان بزدار کو نہیں ہٹایا جا سکتا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ایاز خان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن بھی بہت خوشی سے چاہتی ہے کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں، جب تک عثمان بزدار ہیں سب اچھا ہے اپوزیشن کو اور کیا چاہئے ۔ کیونکہ وہ کام ہی نہیں

کرتے۔ مسئلہ کچھ ہوتا ہے اور وہ کر کچھ رہے ہوتے ہیں کورونا بڑھ رہا ہے وہ نکلے ہوئے دوروں کیلئے وہ مختلف اضلاع کیلئے پیکیج کا اعلان کر رہے ہیں پیپلزپارٹی چاہتی تھی کہ پنجاب میں تبدیلی آجائے اور پرویز الٰہی کو لایا جائے لیکن مسلم لیگ ن نہیں مانتی کیونکہ وہ سب سے بڑی پارٹی وہ ہے اس لئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس چکر میں نہیں آئیں گے ۔دوسری جانب اپریل کے مہینے میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے

اعلیٰ تبدیل کیے جانے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ سینئر صحافی ضمیر حیدر نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی بھی تبدیلی کا فیصلہ ہوچکا ہے اور اس حوالے سے قوی امکان ہے کہ اپریل کے مہنیے میں ان دونوں وزرائے اعلیٰ کو تبدیل کردیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *