رمضان میں تمام مساجد کھلی رہیں گی ؟حکومت نےبڑی خبر بریک کر دی

رمضان میں تمام مساجد کھلی رہیں گی ؟حکومت نےبڑی خبر بریک کر دی وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی کاکہناہے کہ رمضان المبارک میں تمام مساجد کھلی رہیں گی، نماز بھی ہوگی اور تراویح بھی ہوگی ،چند محدود لوگ صرف شر کیلئے افواہ سازی کرتے ہیں،

ہم نے اس وقت بھی مساجد کو بند نہیں کیا جب دنیا میں مساجد بند تھیں ، لوگوں سے اپیل کریں گے گھرسے وضو کرکے آئیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ کورونا ایس او پیز کے حوالے سے صدر مملکت سے اجلاس ہوا،اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علما نے شرکت کی،طے ہواجو گزشتہ سال ایس او پیز طے ہوئے تھے اسی کے تحت مساجد کھلی رہیں گی۔ان کاکہناتھا کہ گزشتہ سال مساجد میں جو احتیاطی تدابیر ہوئیں وزیراعظم نے اس کی تعریف کی ، تیسری لہر سے خود

بھی بچیں اور لوگوں کو بھی بچائیں ، اللہ تعالی پاکستان اورپوری انسانیت کو کورونا وبا سے نجات دے دے۔مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ رمضان میں کسی کوک مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے،تاجر تنظیمیں آگے بڑھیں اور اپنے نفع کو 50 فیصد کردیں ،ان کاکہناتھاکہ مساجد اورمدارس ماضی کی نسبت بہت مضبوط ہوئے ہیں،ہم مساجد،مدارس اور عقیدہ ختم نبوتﷺ کے چوکیدار ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹرز کی مرمت کے لیے 33 کروڑ روپے کی گرانٹ کی سمیت متعدد اہم منصوبوں کے لیے گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم اور صدر کے طیاروں کی مرمت کے لیے 33 کروڑ روپے

طلب کیے گئے تھے۔جس کی سمری گزشتہ روز ای سی سی کو بھجوائی گئی ۔وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ای سی سی کے اہم اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔جس میں وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کے لیے 33 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ری اسٹرکچرنگ پلان کی اصولی طور پر منظوری دی گئی اور اسے حتمی منظوری کے لیے کابینہ کو بھجوادیا گیا۔ بجلی کی تقسم کار کمپنیوں کے پنشنرز کو ادائیگی اور انصاف امداد پروگرام کو فنڈز کی فراہمی کی منظوریاں دی گئیں۔ای ووٹنگ پر عمل درآمد سے متعلق کنسلٹنسی کے لیے 28 کروڑ روپے، ٹیوٹا کو اسکل فار آل منصوبے کےلیے 2 ارب 23 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کو 30 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس کی تجویز منظور کی گئی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *