میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کب ہونگے؟ وزیر تعلیم کا بڑا اعلان ، شیڈول جاری کر دیا گیا

میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کب ہونگے؟ وزیر تعلیم کا بڑا اعلان ، شیڈول جاری کر دیا گیا خیبرپختونخوا حکومت نے اعلیٰ ثانوی امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام تراکئی نے ٹویٹ میں بتایا کہ میٹرک کے امتحانات 24مئی سے شروع ہونگے

جبکہ انٹرمیڈیٹ کے طلباء 17جون سے امتحانات کےلیے بیٹھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ او اور اے لیول طلبہ کے امتحانات 10مئی سے شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اورآپریشن سینٹر کے ایک اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ تمام امتحانی مراکز میں کرونا وائرس ایس او پیز

کی سختی سے پیروی کی جائے۔یاد رہے کہ منگل کے روز شہرام ترکئی نے کہا تھا کہ صوبہ بھر کے اسکولوں میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث 18اپریل تک اسکولوں کوبند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *