وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔مکمل لاک ڈاون نافذ تعلیمی ادارے بھی بند

وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔مکمل لاک ڈاون نافذ تعلیمی ادارے بھی بند عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ آزاد کشمیر میں مکمل لاک ڈاون نافذ ، تعلیمی ادارے بھی بند وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔مکمل لاک ڈاون نافذ تعلیمی ادارے بھی بند،مظفر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی وبا

کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔ آزاد کشمیر میں مکمل لاک ڈاون نافذ ، تعلیمی ادارے بھی بند۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی حکومت نے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ایک ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے آزادکشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک ہفتہ کے لیےلاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ اس ضمن میں حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کافیصلہ

ضلع پونچھ میں کیسز کی شرح ستائیس فیصد پہنچنے کے بعد کیا گیا۔حکومت نے مذکورہ ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کو دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 13 ہزار 176 تک پہنچ گئی۔این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کرونا سے مرنے والے افراد کی تعداد 363 جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد گیارہ ہزار اٹھانوے تک پہنچ گئی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *