پنجاب کی سیاست سے بڑی خبر! چوہدری نثار کے حوالے سے اہم فیصلہ ہوگیا

پنجاب کی سیاست سے بڑی خبر! چوہدری نثار کے حوالے سے اہم فیصلہ ہوگیا حلف نہ اٹھانے والے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور کرلی۔اسحاق ڈار کی سینٹ اور چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔آرڈیننس کے مطابق

منتخب نمائندہ 60 دن میں حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائے گی۔الیکشن کمیشن ایسے منتخب نمائندے کو فوری ڈی نوٹیفائی کرے گا۔ واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے آزاد حیثیت میں عام انتخابات 2018ء میں حصہ لیا تھا۔ عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے

کا اعلان کیا تھا۔چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018ء میں چار نشستوں سےحصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔ چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چودھری نثار علی خان کامیاب قرار پائے لیکن چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اُٹھایا اور نہ ہی اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لیا تھا خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری نثار کی جانب سے صوبائی اسمبلی

کا حلف نہ اٹھانے کیخلاف کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے ہائیکورٹ آفس کو کیس کو سماعت کے لیے شیڈول کے تحت لگانے کی ہدایت کی تھی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ منتخب نمائندوں کا حلف نہ اٹھانا عوامی نمائندگی قانون کے خلاف ہے اور یہ اقدام آرٹیکل 2 اے 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔ چوہدری نثار نے صوبائی نشست پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد تاحال پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اٹھایا۔چوہدری نثار نے حلف نہ اٹھاکر ووٹرز کی تذلیل کی ہے۔پنجاب اسمبلی میں چوہدری نثار کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہوچکا ہے۔استدعا ہے فاضل عدالت چوہدری نثار کی کامیابی کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم جاری کرے اورالیکشن کمیشن کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے اراکین اسمبلی کو حلف اٹھانے کا پابند کرے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *