اچانک دل کا دورہ !پاکستان کی معروف ترین شخصیت انتقال کر گئیں

اچانک دل کا دورہ !پاکستان کی معروف ترین شخصیت انتقال کر گئیں ایک افسوسناک خبر کے مطابق سابق مسٹر پاکستان شہزاد خان آفریدی حرکت قلب بند ہونے کے باعث بدھ کو انتقال کر گئے، شہزاد خان پاکستان آرمی کی نمائندگی کرتے تھے 51 سالہ شہزاد خان آفریدی نے تین روز قبل کراچی میں 75 کلو

گرام کا قومی ٹائٹل جیتا تھا۔ دوسری جانب گزشتہ دنوں پاکستان کی معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین انتقال کرگئیں تھیں۔ذرائع کے مطابق حسینہ معین کا انتقال بھی دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔حسینہ معین نے 20 نومبر 1941 کو بھارت کے شہر کانپو رمیں آنکھیں کھولیں، ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی اور قیام پاکستان کے بعد پاکستان منتقل ہوگئیں جہاں کراچی یونیورسٹی سے تاریخ میں ماسٹرز کیا۔حسینہ معین نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے لیے

بہت سے ڈرامےتخلیق کیے ان کے مشہور ڈراموں میں ان کہی، تنہایاں، دھوپ کنارے، آنسو،آئینہ اور بندش جیسے کئی یادگار ڈرامے شامل ہیں۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل حسینہ معین نے عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین کی پہلی ڈوز بھی لگوائی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.