گرم موسم میں ٹھنڈی ٹھار بارش کہاں کہاں ہوگی ۔۔۔!!! محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان روزہ داروں کو زبردست خوشخبری سنادی

گرم موسم میں ٹھنڈی ٹھار بارش کہاں کہاں ہوگی ۔۔۔!!! محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان روزہ داروں کو زبردست خوشخبری سنادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم خطہ پو ٹھو ہار، بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکا ن ۔جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

تاہم خیبر پختونخوا بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکا ن ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ تاہم پنجاب، گلگت بلتستان،کشمیراورخیبرپختو نخوا میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب:ڈیرہ غازی خان

23،بہاولنگر 04، نارووال03،گلگت بلتستان: بونجی 07، بگروٹ 04، استور 03، گلگت 01، خیبرپختونخوا پاراچنار 06، مالم جبہ ،اپر دیر 05، کشمیر: کوٹلی 04 اور مظفر آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:سبی ، شہید بینظیر آباد ، دادو، موہنجوداڑو44، رحیم یار خان ، بہاولنگر، پڈ عیدن،جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.