سلمان کا بطورہیرو 34سالہ کیرئیر ختم آئندہ وہ کس روپ میں دکھائی دے سکتے ہیں آخری فلم بری طرح فلاپ ہونے کے بعد مداحوں کےلئے بری خبر

سلمان کا بطورہیرو 34سالہ کیرئیر ختم آئندہ وہ کس روپ میں دکھائی دے سکتے ہیں

آخری فلم بری طرح فلاپ ہونے کے بعد مداحوں کےلئے بری خبر بھارتی فلمی اداکار سلمان خان کے کیرئیر کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ فلمی تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ بطور ہیرو اب ان کا کیرئیر خطرے سے دوچارہوچکا ہے۔ ان کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم رادھے کو مایوس کن قرار دے دیا گیا ہے۔ لوگوں نے فلم کو آن لائن کافی

برے ریویوز دئیے ہیں۔ جب کہ آئی ایم ڈی بی پر بھی فلم کو 10 میں سے صرف 1.9 ریٹنگ ملی ہے۔اگر بات کریں بالی ووڈ کے مشہور فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش کی تو انہوں نے سلومیاں کی فلم کو ریلیز کے پہلے روز ہی مایوس کن قرار دیدیا تھا۔ایک اور فلمی ناقد امود مہرا نے فلم پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے ’’سلمان خان کا کیریئر بطور ہیرو ختم ہوچکا۔‘‘

امود مہرا نے مزید کہا سلمان خان کو فلموں کے انتخاب پر نظرثانی کرنی چاہئے اور امیتابھ بچن سے سبق لینا چاہئے جنہوں نے 50 سال کی عمر کے بعد مرکزی کردار کرنے کے بجائےسپورٹنگ لیکن پاورفل کردار ادا کرنے شروع کردئیے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *