پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر،102افرادجاں بحق

پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر،102افرادجاں بحق

موذی وباء کےپاکستان میں جاری وساری،ایک دن میں مزید102افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3ہزار70کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد20 ہزار89تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ93ہزار461 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی

تعداد 63 ہزار229ہے اور8لاکھ 10 ہزار143افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار704افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار869، خیبرپختونخوا 3 ہزار875، اسلام آباد 741، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 523 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد80ہزار10،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 28 ہزار561، پنجاب3لاکھ 32ہزار، سندھ 3

لاکھ 4ہزار571، بلوچستان24ہزار318، آزاد کشمیر 18 ہزار547اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار454افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے

لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *