quando è stato inventato il viagra viagra benefici viagra e doxazosina viagra attori porno usare viagra per divertimento viagra spedizione gratis

ائیرلائن یہ راز کبھی نہیں بتاتی لیکن ان 10 باتوں کا جہاز میں سفر کرنے والوں کے لیے جاننا بے حد ضروری ہے

ائیرلائن یہ راز کبھی نہیں بتاتی لیکن ان 10 باتوں کا جہاز میں سفر کرنے والوں کے لیے جاننا بے حد ضروری ہے

ناقابل واپسی ٹکٹ اصل میں قابل واپسی ہوتے ہیں۔مسافروں کو جو ٹکٹ ناقابل واپسی کہہ کر فروخت کیے جاتے ہیں، وہ اصل میں قابل واپسی ہوتے ہیں۔یوایس ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کی ہدایات کے مطابق تمام خریدے گئے ٹکٹ خریداری کے24 گھنٹوں کے اندر واپس کیے جا سکتے ہیں۔امریکا کی تمام ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ائیرلائنز کے لیے ان قواعد کی پابندی لازمی ہے۔

اگر آپ ائیرلائن کےآفس چلے جائیں تو آپ کا ٹکٹ باآسانی واپس ہو سکتا ہے لیکن تھرڈ پارٹی ویب سائٹس شاید آپ کو یہ سہولت نہ دیں۔2. پائلٹ حقیقت میں تھک بھی جاتے ہیں۔ آپ نے اکثر سوشل میڈیا پرتصاویر یا ائیرلائنز کی اشتہاری مہم میں پائلٹس کو ہشاش بشاش ہی دیکھا ہوگا ۔ حقیقت یہ ہے کہ دوران پرواز پائلٹ بھی بری طرح تھک جاتےہیں۔ 50 فیصد سے زیادہ پائلٹوں نے یہ اعتراف کیا ہے

کہ وہ دوران پرواز سو جاتےہیں۔ائیرلائنز کو جاری کی گئی ہدایات کے مطابق انہیں دو پروازوں کے بیچ 8 گھنٹے کا آرام دیا جانا ضروری ہے لیکن ان 8 گھنٹوں میں بھی وہ جہاز اڑاتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں سونے کےلیےکافی کم ٹائم ملتا ہے۔ 3. جہاز میں فیول ٹینک پورے بھرے نہیں ہوتے۔ جیٹ فیول کافی بھاری ہوتا ہے ، اس لیے ائیرلائنز اپنے جہازوں کے فیول ٹینک مکمل طور پر نہیں بھرتی۔

بلکہ صرف اتنا ہی فیول بھرا جاتا ہے، جتنا منزل تک یا ایمرجنسی کی صورت میں منزل کے قریب ترین ائیرپورٹ تک پہنچنے کے لیےضروری ہو۔ 4. اگر ائیرلائن آپ کا سامان بھول جائیں تو وہ آپ کو ادائیگی کرنے کی پابند ہیں۔ اگر کوئی ائیر لائن آپ کا بیگ بھول جائے تو عام طور پر وہ آپ کو 50ڈالر کی ادائیگی کرنے کی پابند ہے۔اگر آپ کے پاس آپ کے سامان کی مکمل رسید ہوتو

ائیر لائن آپ کو 3300 ڈالر تک کی ادائیگی کر سکتی ہیں۔ 5. دو پائلٹ ایک وقت میں ایک سا کھانا نہیں کھاتے۔ ائیرلائن کے دوپائلٹ ایک وقت میں ہی اور ایک سا کھانا نہیں کھاتے۔ اس کی وجہ دونوں کو ایک ہی وقت میں ممکنہ فوڈ پوائزنگ سے بچانا ہے۔ 6. جہاز آپ کی سوچ سے زیادہ غلیظ ہوسکتے ہیں۔اگرچہ جہازوں کو ایک دن میں ایک بار باقاعدہ صاف کیا جاتا ہے لیکن ایک جہاز میں ایک دن میں ہزاروں

مسافر سفر کرتے ہیں۔اس لیے آپ کی ٹرے ، کمبل اور تکیوں کو طرح طرح کے ہاتھ لگتے ہیں۔بہتر ہے جہاز میں اترنے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھو لیں۔ جہاز میں موجود ہوا کی وجہ سے بھی آپ کے جسم پر مختلف طرح کے جراثیم لگ سکتے ہیں۔ 7. واؤچردھوکہ ہے۔اگر کسی پرواز میں بکنگ زیادہ ہوجائے تو ائیر لائن دو سو ڈالر مالیت کے واؤچر کے بدلے مسافروں

کو جہاز تبدیل کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کے مطابق اگر آپ کو جہاز سے اتارا جاتا ہے تو آپ اپنے ٹکٹ کی مالیت سے 400 فیصد زیادہ رقم واپس لے سکتے ہیں۔ 8. فون سے جہاز تباہ نہیں ہوتے۔ عام طور پر جہاز میں مسافروں کو فون بند رکھنے کا کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ فون سے جہاز کو نقصان پہنچنا نہیں ہے بلکہ آپ کے فون سے آنے

والی آوازیں پائلٹ سمیت دوسرے مسافروں کو پریشان کرتی ہیں، اسی وجہ سے مسافروں سے فون بند کرا دئیے جاتے ہیں۔ اس بارے میں آپ کو واقعی جہاز کے عملے کی بات سنتے ہوئے فون بند کردینا چاہیے تاکہ دوسرے لوگ پریشان نہ ہوں۔ 9. جہاز میں روشنی دھیمی کیوں ہوتی ہیں؟ جہاز میں روشنی دھیمی رکھنےکی وجہ یہ ہے کہ ہنگامی حالات میں جہاز میں بجلی کا نظام خراب ہوجائے

تو آپ کی آنکھیں کم روشنی میں دیکھنے کی عادی ہوں۔ 10. تاخیر کی صورت میں ائیرلائن آپ کو ادائیگی کرنے کی پابند ہے۔ ڈومیسٹک پروازوں پر دو گھنٹے اور انٹرنیشنل پروازوں میں چار گھنٹے کی تاخیر سے ائیر لائن آپ کو کرایے کا 200 فیصد تک ہرجانہ ادا کرنے کی پابند ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.