viagra tempi di effetto brand levitra vs generic discount-kamagra viagra in mg farmacia viagra generico viagra in polonia

چوری کرنے کی نیت سے آئے چور نے ایسا کیا دیکھ لیا کہ اسے دِل کا دورہ پڑ گیا؟

چوری کرنے کی نیت سے آئے چور نے ایسا کیا دیکھ لیا کہ اسے دِل کا دورہ پڑ گیا؟.

کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ چوری کرنے آئے چور کو دل کا دورہ پڑ گیا ہو؟ جی ہاں ایسا ہی کچھ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بجنور کے علاقے کوتوال دیہات میں ہوا۔تفصیلات کے مطابق اس علاقے میں دو چوروں نے ایک پبلک سروس سینٹر میں چوری کی اور خلاف توقع ان کے ہاتھ سات لاکھ روپے کی بڑی رقم لگ گئی جس پر ایک

چور کو خوشی کے مارے دل کا دورہ پڑ گیا اور چوری کی تمام رقم اس کے علاج پر ہی خرچ ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ایک چور کا سراغ لگایا گیا اور اسے گرفتار کر کے جب تفتیش کی گئی تو اس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے ساتھی چور کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کر دیا۔ملزم نے بتایا کہ اتنی ساری رقم دیکھ کر اس کے ساتھی کو دل کا دورہ پڑا جسے

اس نے فوری طور پر ایک نجی اسپتال منتقل کیا اور چوری کی لگ بھگ تمام رقم اس کے علاج پر خرچ ہوگئی۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی شناخت اعجاز اور نوشاد کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 30 برس ہیں اور دونوں کا تعلق علی پور سے ہے۔واضح رہے ان ملزمان کے خلاف کئی دیگر مقدمات بھی درج ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.