لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع مارکیٹوں کے اوقات بھی تبدیل، نوٹی فکیشن جاری

لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع مارکیٹوں کے اوقات بھی تبدیل، نوٹی فکیشن جاری پنجاب حکومت نے صوبے میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کردی۔ صوبائی محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹوں میں

اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے جب کہ دفاتر میں اتوارکو مکمل چھٹی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ان ڈور ڈائننگ مکمل طورپر بند رہے گی، آؤٹ ڈور ڈائننگ اور شاپنگ مالز کے فوڈ کورٹس رات 12 بجے تک کُھل سکیں گے جب کہ ٹیک اوے کی اجازت 24 گھنٹے ہوگی۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ مزارات

پر صرف 30 سال سے زائد عمر کے ویکسینیٹڈ افراد آسکیں گے، صوبے بھر میں شادی ہالز میں انڈور تقریبات اور مارکیز پر مکمل پابندی برقرار رہے گی جب کہ 150 افرادکے ساتھ آؤٹ ڈور شادی کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ نوٹیفکیشن کے مطابق سنیما ہالز اور تھیٹرز بدستوربند رہیں گے، جمز میں صرف وہی لوگ ورزش کے لیے آسکیں گے جو ویکسین لگوا چکے ہوں، تفریحی مقامات 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی ۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ بین الصوبائی، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس 70 فیصد مسافروں

کے ساتھ جاری رہے گی۔یاد رہے کہ دو روز قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عالمی وباء کورونا وائرس کی تیسری لہر کا زور ٹوٹنے پر ملک بھر میں کاروباری پابندیوں میں نرمی کردی تھی۔ این سی او سی کی جانب سے کاروبار 2 دن کے بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، جب کہ ان ڈور جم کھولنے کی بھی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ، تاہم جم کے تمام ممبرز کےلیے کورونا ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔بتایا گیا کہ دفاتر میں 50 فیصد حاضری کو بڑھا کر واپس 100 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی گنجائش 50 سے بڑھا کر 70 فیصد کردی گئی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.