سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند حکومت نے حتمی فیصلہ کرلیا ملازمین پر بجلیاں گرا دیں

سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند حکومت نے حتمی فیصلہ کرلیا ملازمین پر بجلیاں گرا دیں وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کی ہدایت دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں کورونا کی صورتحال پر غور کیا گیا اور صوبے میں ویکسی نیشن کے

اعدادو شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کی جائیں ۔ مراد علی شاہ نے وزارت خزانہ کو ہدایت دی ہےکہ ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں جولائی سے بند کی جائیں ۔ دوسری جانب سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک 15 لاکھ 50 ہزار 553 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں سے 11 لاکھ 21 ہزار افراد پہلی ڈوز اور 4 لا کھ 29 ہزار افراد دوسری ڈوز لگوا چکے ہیں ۔ ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 78 ہزار 799 افراد کو ویکسین لگا ئی گئی

جن میں سے 57 ہزار 541 افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی اور 21 ہزار 258 افراد کو دوسری ڈوز لگائی گئی۔دوسری جانب این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے ۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ رواں برس ملک میں 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگا نے کا ٹار گٹ رکھا گیا ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Articles You May Like

Comments are closed.