ofis escort

مزدوروں کے تیز دھوپ میں کام کرنے پر پابندی ۔۔۔!!!

مزدوروں کے تیز دھوپ میں کام کرنے پر پابندی ۔۔۔!!! سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی نے مزدور پیشہ افراد کی بہبود اور ان کی صحت و سلامتی کے پیش نظر تیز دھوپ میں محنت مزدوری کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔اس حوالے سے ترجمان سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ منگل 15جون سے کھلے مقامات پر تیز

دھوپ میں کارکنان کےڈیوٹی کرنے پر پابندی کا آغاز ہوجائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ روزانہ دوپہر بارہ سے سہ پہر تین بجے تک پابندی مؤثر رہے گی ۔ مذکورہ پابندی کا سلسلہ 15جون سے بدھ 15 ستمبر 2021 تک جاری رہے گا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے جمعرات 10 جون کو حکم جاری کیا تھا کہ کارکنان کی صحت و سلامتی کی خاطر دوپہر بارہ سے کر سہ پہر تین بجے تک کھلے مقامات پر ڈیوٹی لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام نجی اداروں کو اس کا پابند بنادیا گیا ہے۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے یہ پابندی نجی اداروں کے کارکنان کی صحت و سلامتی کی خاطر لگائی ہے اور انہیں اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ کارکنان کو محفوظ ماحول فراہم کریں ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے ان کی صحت و سلامتی متاثر ہوتی ہو۔وزارت افرادی قوت نے آجروں سے کہا ہے کہ وہ مذکورہ پابندی کے تناظر میں نئے اوقات کار متعین کریں۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ اس حوالے سے اگر کسی کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو وہ کیئر سروس 19911 پر رابطہ کرکے معلوم کرسکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Articles You May Like

Comments are closed.