موجاں ہی موجاں گرمی کے ستائے بچوں کیلئے خوشخبری گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا

وجاں ہی موجاں گرمی کے ستائے بچوں کیلئے خوشخبری گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا

حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، جس کے تحت وفاقی تعلیمی ادارے 18جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کرنے کی اجازت این سی او سی کی جانب سے دی گئی ، موسم گرما کی چھٹیوں کی تاریخوں کا تعین صوبے خود کریں گے، پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات 2 جولائی تا 2 اگست کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی ۔

جب کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں 2 جولائی تا 15 اگست موسم گرما کی تعطیلات کرنے کی تجویزدی۔جب کہ این سی او سی نے 18 جولائی سے یکم اگست تک تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے کی تجویز دی تاہم صوبائی وزیر تعلیم بچوں کو 2 جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے

پر بضد ہیں کیوں کہ دیہاتی علاقوں میں گرمی بہت زیادہ ہے اور لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ ہو رہی ہے۔ سرکاری سکولوں میں سہولیات کا بھی فقدان ہے اس وجہ سے وزیر تعلیم مرداس راس نے 2 جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے کی تجویز دی تاہم این سی او سی یہ تجویز ماننے کو تیار نہیں اور 18 جولائی سے یکم اگست تک

چھٹیاں دینے کی تجویز دی گئی ، جس پر عمل کرتے ہوئے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، جس کے تحت وفاقی تعلیمی ادارے 18جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.