کویت چھا گیا بھارتیوں کی جگہ اب پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کا اعلان

کویت چھا گیا بھارتیوں کی جگہ اب پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کا اعلان

راولپنڈٰ ی ویب نیوز کویت نے غیر ملکی کی چھانٹی کرنے کیلئے اہم پالیسی پر کام شروع کر دیا جس کا سب سے زیادہ اثرات بھارتیوں پر پڑیں گے کیونکہ اس وقت بھارت کے 14لاکھ کے قریب

ملازمین کویت میں موجود ہیں ان میں سے تقریباً آٹھ لاکھ کے قریب بھارتی شہریوں کو واپس بھیجے جانے کا امکان ہےراولپنڈٰ ی ویب نیوز جبکہ ہزاروں کی تعداد میں بھارتیوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے ۔

کویتی حکومت نے پالیسی میں واضح کیا ہے کہ ان لوگوں کو واپس بھیج دیا جائے گا جو کہ غیر ہنر مند ہیں ۔ راولپنڈٰ ی ویب نیوز امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ ماہ یہ تعداد ہزاروں سے بڑھ کر ل

اکھوں میں پہنچ جائے گی ۔ غیر ہنر مند افراد کی جگہ ان افراد کو ویزے دیے جائیں گے جو اپنے ہنر میں مہارت رکھتے ہوں گے ۔ راولپنڈٰ ی ویب نیوز کویت حکومت کی جانب سے اعلان کے بعد پاکستانی

حکومت رابطے تیز کر دیے ہیںاور اپنے ہنر مند پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھجوانے کیلئے کی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں ۔ اسی سلسلے میں کویت میں تعینات پاکستانی سفیر سید سجاد حیدر نے کویتی میں پاور اتھارٹی کے سربراہ احمد الموسیٰ سے ملاقات کی جو بہت اُمید افزا ثابت ہوئی ہے۔قبل ازیں کویتی اقامہ ہولڈرز کے لیے حکومت نے 2سالہ مدت کا قانون تبدیل کرتے ہوئے اقامے کی میعاد 1سال کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کویت میں تارکین وطن کارکنوں اور غیرملکیوں کے لیے قوانین میں مسلسل تبدیلی کا عمل جاری ہے اور وقفے وقفے سے اقامہ، ویزے اور رہائشی اجازت ناموں سمیت مختلف زمروں میں تبدیلیاں دیکھنے کو

ملتی ہیںراولپنڈٰ ی ویب نیوز ۔حال ہی میں کویتی حکومت نے اقامہ ہولڈرز کی دو سالہ مدت کم کر کے ایک سال کر دی ہے ۔ کویتی وزارت داخلہ نے غیرملکیوں کو دو سال یا اس سے زیادہ مدت کے لیے رہائش دینے سے روک دیا ہے ۔پاکستانی بھی اس زمرے میں شامل کیے گئے ہیں۔اس فیصلے کا اطلاق کویتی شہریوں کی غیرکویتی بیویوں، کویتی خواتین کے غیرکویتی بچوں، غیرکویتی ماں اور غیرکویتی بیوی اور بچوں پر بھی ہوگا۔فیصلے کا اطلاق ہر غیرملکی اور تارکین وطن پر ہوگا راولپنڈٰ ی ویب نیوز البتہ نجی شعبے سے وابستہ ہ وہ ملازمین جوکویت کے اندر ہیں اور دو سال یا اس سے زیادہ عرصے کے لیے

ورک پرمٹ رکھتے ہیں انہیں استثنیٰ حاصل ہوگا۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ داخلہ کویت میں نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ کویت شیخ خالد الجراح الصباح سے ملاقات کی جس میں پاک کویت دو طرفہ تعلقات اور ویزہ پابندیوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔راولپنڈٰ ی ویب نیوز وزیر خارجہ نے دورہ کویت کی دعوت اور عظیم الشان خیر مقدم پر کویتی وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان،کویت کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستانی حکومت اور عوام کے دلوں میں کویتی قیادت باالخصوص امیر کویت کیلئے بہت احترام

پایا جاتا ہے۔راولپنڈٰ ی ویب نیوز انہوں نے کہاکہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی ورک فورس،کویت کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کویت میں سالہا سال سے مقیم پاکستانی کمیونٹی، ویزہ پابندیوں کے حوالے سے انتہائی تذبذب کا شکار ہے انہیں اپنی فیملیز کو کویت بلوانے میں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ راولپنڈٰ ی ویب نیوز انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ 2015 میں ایک لاکھ پندرہ ہزار پاکستانی کویت میں مقیم تھے جن کی تعداد کم ہو کر ایک لاکھ پانچ ہزار تک آ گئی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری درخواست ہے کہ ویزہ پالیسی پر

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.