یا خدا خیر ایک اور ٹرین الٹ گئی امدادی ٹیمیںبروقت جائے حادثے پر پہنچ گئیں کاروائی شروع

ایک اور ٹرین الٹ گئی امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئیں

کراچی ( ویب ڈیسک )محکمہ ریلوے کی نااہلی کے باعث ٹرین حادثات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں، منگل کوبھی کوٹری اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ریلوے ذرائع

کے مطابق اس بار حادثہ کوٹری ڈائون یارڈ میں پیش آیا،جہاں کوٹری اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اترگئیں،کراچی ( ویب ڈیسک ) حادثے کے نتیجے میں ڈائون یارڈ سے

مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔ کراچی ( ویب ڈیسک ) ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین سو فٹ ٹریک متاثر ہوا ہے، واقعے کے بعد ریلوے کی امدادی ٹیموں نے

جائے حادثے پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔کوٹری میں چند ہفتوں کے دوران مال بردار ٹرین کے پٹری سے اترنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، 17جون کو بھی کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب مال

بردار ٹرین کی سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں،کراچی ( ویب ڈیسک ) جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور وزیر محمد اور پاکستان ریلوے کا فائرمین معمولی زخمی ہوگئے تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.