پاکستانی طلبا اور ان کے خاندانوں کے لیے خوشخبری گولڈن ویزوں کا اجرا اعلان کردیا۔

طلبا اور ان کے خاندانوں کو گولڈن ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

دوحہ( ویب نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ہائی سکول ڈپلومہ میں95 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلبا اور ان کے خاندانوں کو گولڈن ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
متحدہ امارات کی

حکومت سرمایہ کاروں اور اعلیٰ تعلیمی استعداد کے حامل ذہین لوگوں کو گولڈن ویزا آفر کر رہی ہے دوحہ( ویب نیوز ڈیسک) جس کے تحت دس سال تک وہاں قیام کیا جا سکتا ہے،اماراتی

حکومت کی جانب سے اب سرکاری اور نجی سکولوں کے امتیازی نمبروں کے ساتھ فارغ التحصیل طلبا کو بھی گولڈن ویزے جاری کیے جائیں گے۔ درخواست گزاروں کے ہائی سکول ڈپلومہ

میں کم از کم 95 فیصد نمبر ہونے چاہئیں، اندرون اور بیرون ملک جامعات کے فارغ التحصیل طلبا بھی اس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ، دوحہ( ویب نیوز ڈیسک) سائنس کے کسی بھی

مضمون میں ان کے مجموعی اوسط نمبر یا جی پی اے 3.75 یا اس کے مساوی ہونا چاہیے، جو طلبا اس معیار پر پورا اترتے ہیں، وہ اپنے خاندان کے لیے بھی گولڈن ویزا حاصل کرسکیں گے۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق طلبا گولڈن ویزے کے حصول کے لیے امارات کی فاؤنڈیشن برائے سکول ایجوکیشن کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔دوحہ( ویب نیوز ڈیسک) صرف ان ہی سکولوں کے انٹرمیڈیٹ

جماعت کے طلبا اس ویزے کے لیے درخواستیں دے سکیں گے جہاں یواے ای کی وزارتِ تعلیم کا منظورشدہ نصاب پڑھایا جاتا ہے، نیز ان طلبا کیحتمی امتحان میں کامیابی کی شرح 91 فی صد سے زیادہ ہونی چاہیے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.