کاروباری حضرات متوجہ ہوں حکومت نے نئی پابندیاں عائد کر دیں

کاروباری حضرات متوجہ ہوں حکومت نے نئی پابندیاں عائد کر دیں

بلوچستان(نیوز ڈیسک ) بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 31 جولائی تک نئی پابندیاں عائد کردیں جس کے تحت بازار اور کاروباری مراکز رات 10بجے بند ہوجائیں گے

بلوچستان(نیوز ڈیسک ) جب کہ جمعہ کے روز لاک ڈاؤن ہوگا۔صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق این سی او سی کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو

مد نظر رکھتے ہوئے 31 جولائی تک نئی پابندیوں کا اطلاق عمل میں لایا گیا ہے۔ بلوچستان(نیوز ڈیسک ) نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کاروباری مراکز رات 10بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی،

ریسٹورینٹ میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ رات 12 تک اجازت ہوگی جب کہ صرف انہی لوگوں کو ریسٹورینٹس میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے انسداد کورونا وائرس ویکسین لگوائی ہو۔اس

کے علاوہ ریسٹورینٹس اور ہوٹل انتظامیہ اپنے ملازمین کو ویکسین لگوانے کا طریقہ کار اپنائیں گی۔بلوچستان(نیوز ڈیسک ) نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالوں میں 400 مہمانوں کے ساتھ آوٹ ڈور شادیوں کی اجازت ہوگی، سنیما گھر رات ایک بجے تک کھلے رہیں گے اور انہی لوگوں کو جانے دیا جائےگا جو ویکسین لگوا چکے ہوںبلوچستان(نیوز ڈیسک ) ۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ ثقافتی، مذہبی، موسیقی کے پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، تفریحی مقامات ، پارک 50فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائےگی جب کہ صوبے میں جمعہ کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.