اب بازار کا مصالحہ نہیں گھر میں بار بی کیو مصالحہ بنا کر عید کے لئے محفوظ کر لیں تاکہ جب چاہیں چٹخارے دار بار بی کیو بنائیں

اب بازار کا مصالحہ نہیں گھر میں بار بی کیو مصالحہ بنا کر عید کے لئے محفوظ کر لیں تاکہ جب چاہیں چٹخارے دار بار بی کیو بنائیں

باربی کیو مصالحہ اجزاء: بڑی عید کے دنوں میں ہر گھر میں بار بی کیو کا اہتمام ہوتا ہے جس کے لئے مصالحے بازار سے خریدنے پڑتے ہیں،

مگر آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں گھر میں بار بی کیو مصالحہ بنانے کا طریقہ تاکہ آپ بنائیں گھر میں ملاوٹ سے پاک مزیدار بار بی کیو مصالحہ آسانی سے۔ • اجزاء •

ایک کلو گوشت کے لئے 10 سے 11 سُرخ لال مرچ جائفل کا ٹکڑا 1 عدد لونگ 4 عدد ادرک پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ بادیان کا پھول 1 عدد سفید زیرہ ایک کھانے کا

چمچ ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کالا زیرہ ایک کھانے کا چمچ دار چینی 2 عدد سونف ایک کھانے کا چمچ زردے کا رنگ ایک چٹکی ترکیب: بتائے گئے تمام اجزاء کو توے پر ہلکا

سا بھون لیں، پھر اسے ٹھنڈا کر کے گرینڈر میں ڈال کر پیس لیں اور یکجان مصالحہ بنا لیں، سب سے آخر میں اس میں زردے کا رنگ ڈالیں، اب اسے کسی ڈبیا میں بھر کر رکھ لیں اور جب بھی بار بی کیو کریں تو اس میں دہی شامل کر کے گوشت پر لگا دیں اور 2 گھنٹے کے لئے رکھ دیں، اگر گوشت ایک کلو سے زیادہ ہو تو مصالحوں کو ڈبل مقدار میں بڑھا لیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.