امان اللہ خان کے دنیا کا سٹیج چھوڑتے ہی ناصر چنیوٹی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

امان اللہ خان کے دنیا کا سٹیج چھوڑتے ہی ناصر چنیوٹی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) خوشیاں دینے والا عظیم فنکار امان اللہ خان دنیا کا سٹیج چھوڑ گئےلیکن ناصر چنیوٹی کی بارے میں انہوں نے دہائیوں قبل پیشن گوئی کی تھی

جو درست ثابت ہوئی ، ناصر چنیوٹی نے فیصل آباد میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامے ”میں سولہ برس کی“میں امان اللہ کے ساتھ پہلی بار پرفارم کیا اس ڈرامے

دوران مرحوم نے ان کا ہاتھ بلند کرکے کہا تھا کہ یہ لڑکا بہت بڑا فنکار بنے گا اور وقت نے ان کی پیشن گوئی کو درست ثابت کیا۔لاکھوں دلوں پر اپنی بے ساختہ اور بے مثل کامیڈی سے راج کرنے والے کنگ آف کامیڈی پرائڈ آف پرفارمنس امان اللہ خاں اب ہم میں نہیں رہے پاکستان کے

بین الاقوامی شہرت کے حامل کامیڈین طویل عرصہ سے علیل گردوں اور پھیپڑوں کے عارضہ میں مبتلا لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے تھے۔امان اللہ کے والد بھارتی شہرامرتسر سے ہجرت کرکے پاکستان آئے تھے اور وہ 1950میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔امان اللہ کی لازوال فنّی صلاحیتوں کا اعتراف پڑوسی ملک بھارت کے فنکار اور عوام بھی کرتے ہیں۔مرحوم اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے اور ان کی

ایک بہن تھیں۔ امان اللہ نے 3شادیاں کیں جن سے ان کے 14بچے ہیں۔امان اللہ کے بڑے صاحبزادے امانت علی کا شمار معروف گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ فلم،ٹی وی اور سٹیج کے اس لیجنڈ فنکار کے کیرئیر کا آغاز تھیٹر سے ہوا اور وہ ہی ان کی وجہ شہرت بنا البیلا مرحوم کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔امان اللہ کے والد ان کو کلاسیکل گائیک بنانا

چاتے تھے لیکن وہ گائیکی کے شعبے میں خود کو مس فٹ سمجھتے تھے مگر پھر بھی وہ اپنے آپ کو بطور اداکار و گلوکار متعارف کرواتے تھے۔امان اللہ نے اپنے کیرئیر کے ابتداء راحت تھیٹر، 786آڈیٹوریم،وائے ایم سی اے اور اوپن ایئر تھیٹر باغ جناح میں لاتعداد ڈرامے کئے دنیا بھر میں سب سے

زیادہ سٹیج ڈرامے کرنے والے واحد پاکستانی فنکار ہیں۔ایک محتاط اندازے کے مطابق مرحوم نے اپنے فنّی کیرئیر کے دوران 2000سٹیج ڈراموں میں پرفارم کیا۔ان کے زیادہ تر سٹیج ڈرامے بے مثال کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔”ون ٹو کا ون“سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے امان اللہ نے متعدد فلموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دیکھائے۔ نجی ٹی وی چینلز کے کئی شوز میں خاص طور پر ”مذاق رات“میں

ان کی بے ساختہ کامیڈی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ملک کے نامور کامیڈٖین افتخار ٹھاکرنے پہلی بار سٹیج ڈرامہ ”ڈبل سواری“میں امان اللہ کے ساتھ کام کیا تھا۔ناصر چنیوٹی نے فیصل آباد میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامے ”میں سولہ برس کی“میں امان اللہ کے ساتھ پہلی بار پرفارم کیا اس ڈرامے دوران مرحوم نے ان کا ہاتھ بلند کرکے کہا تھا کہ یہ لڑکا بہت بڑا فنکار بنے گا اور وقت نے ان کی پیشن گوئی کو درست ثابت کیا۔مداحوں سمیت،حکومتی،سیاسی اورشوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔صدر پاکستان

عارف علوی،وزیر اعظم عمران خان،میاں محمد نواز شریف،صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سعید الحسن شاہ،ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان، سینئر اداکارقوی خان، شاہد حمید،ماریہ واسطی،احسن خان، زارا شیخ،زین بیگ،اسد جبل،فاروق مینگل،سعدیہ خان،آمنہ الیاس،رابعہ بٹ، اسد زمان، دانش نواز،امین اقبال،معمر رانا،مسعود بٹ،

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.