پنجاب کا تدریسی عمل! کونسی جماعت تک قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی؟ خوشخبری

پنجاب کا تدریسی عمل! کونسی جماعت تک قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی؟ خوشخبری

لازمی قرار دے دی گئی؟ خوشخبری
لاہور… اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے پنجاب میں پہلی تا پانچویں جماعت قرآن پاک کی تعلیم لازمی مضمون قرار دے دی گئی۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی اور سرکاری سکولوں میںقرآن پاک کی ناظرہ تعلیم لازمی ہو گی ، ہفتے میں 3 تا 4 پریڈ قرآن پاک کی پڑھائی کے لئے مختص ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی جماعت کے طلبا کو قرآنی قاعدہ اور آخری چار صورتیں پڑھائی جائیں گی، دوسری جماعت کے طالبعلموں کو پہلا اور دوسرا پارہ پڑھایا جائے گا۔تیسری جماعت کے بچوں کو تیسرے سے آٹھواں پار

پڑھایا جائے گا۔چوتھی جماعت کے طالبعلموں کو 9تا 18 پارہ پڑھایا جائے گا، پانچویں جماعت کے بچوں کو پارہ 19سے پارہ 30 پڑھایا جائے گا، سالانہ امتحان میں قرآن پاک کے مضمون کے پچاس نمبر شامل ہوں گے۔

قرآن پاک کی تعلیم رواں سال کے اگست سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال سے شروع ہو گی۔رحمت اللعالمین اسکالرشپ ملک بھر کے طلبا کیلئے ہوگی اور 36 ہزار اسکالرشپس اس تعلیمی سال میںدی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے رحم اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعالمین اسکالرشپ ملک بھر کے طلبا کیلئے ہوگی، حضورﷺ کے ذریعے

سمجھا اصل طاقت علم ہے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ رسولﷺ نے حصول علم کو فرض قرار دیا اور خواتین کو تعلیم کے عمل میں شامل کیا، ریاست مدینہ میں بھی تعلیم کو ترجیح دی گئی تھی۔وفاقی وزیر نےکہا آزاد کشمیر، جی بی کے طلبا بھی اساسکالرشپ سے مستفید ہوں گے ، اس اسکالرشپ پر 5سال میں 28ارب روپے خرچ کریں گے اور 36ہزار اسکالرشپس اس تعلیمی سال میں دی جائیں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.