انا للہ وانا الیہ راجعون! پاکستان ایک اور عظیم اداکارہ سے محروم ہوگیا

انا للہ وانا الیہ راجعون! پاکستان ایک اور عظیم اداکارہ سے محروم ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سلطانہ ظفر 66 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سلطانہ ظفر تنہائیاں، عروسہ ، آخری

چٹان جیسے قابلِ ذکر ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں انہوں نے ڈرامہ سیریل حق مہر، روبرو، ضد، وہ دوبارہ جیسے ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے۔

اداکارہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ’ارملا اسٹوڈیوز‘ نام کی بوتیک چلاتی تھیں۔ ڈرامہ سیریل ’عروسہ‘ میں ان کے ساتھ کام کرنے

والی شمع جنیجو نے اپنے ٹوئٹ میں سابقہ اداکارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ سُلطانہ آنٹی نے میرے ساتھ عُروسہ میں کام کیا تھا، اور میری شادی پر بھی آئی تھیں،

اُن کے ساتھ بہت ساری خوشگوار یادیں ہیں ان کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہے گی۔ معروف ترین ادکارہ اچانک انتقال کر گئی،افسوسناک خبر ماضی کی مقبول اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔سلطانہ ظفر نے پاکستان ٹیلی وژن سے نشر ہونے والے تنہائیاں،عروسہ اور آخری چٹان جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کی ۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا انتقال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ہوا جہاں وہ ایک بوتیک چلاتی تھیں۔اداکارہ کی موت کی وجہ اب تک پتا نہ چل سکی اور نہ ہی اس حوالے خاندانی ذرائع سے کچھ معلوم ہو سکا۔سوشل میڈیا پر سلطانہ ظفر کی موت کی خبر کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.