ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورے کرنے کا وقت ۔۔۔!!! حکومت پاکستان نے کتنے لاکھ نوکریوں کی منظوری دے دی ؟ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی نوجوان خوشی سے اچھل پڑے

ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورے کرنے کا وقت ۔۔۔!!! حکومت پاکستان نے کتنے لاکھ نوکریوں کی منظوری دے دی ؟ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی نوجوان خوشی سے اچھل پڑے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) حکومت کا محکمہ ریلوے میں ایک لاکھ نئی نوکریاں دینے کا اعلان، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ محکمہ ریلوے میں ایک لاکھ نئی نوکریاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کورونا سے تندرست ہونے کے بعد آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کا سارا نظام بدل دیں گے، ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کریں گے ایسا نظام لائیں گے کہ ریلوے تبدیل ہو جائے گی

۔شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوکریوں کیلئے میرٹ اور شفافیت کا نظام لائیں گے، ایم ایل ون میراخواب تھا جو حقیقت میں بدل گیا ہے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہ کچھ نہیں ہوگا، عمران خان مدت پوری کریں گے،

بہت سارے اخترمینگلوں کو جانتا ہوں، اخترمینگل کہیں نہیں جا رہا، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بہتر راستے بننے لگے ہیں۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف، حفیظ شیخ اورعاصم سلیم باجوہ نے ایم ایل ون

کا میرا خواب کامیاب بنا دیا ہے۔ایم ایل ون کی تعمیر میرا ایک خواب تھا۔ ایم ایل ون سے ریلوے اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی۔ 16سال قبل ایم ایل ون پر دستخط کیے گئے تھے۔ لیکن آج عمران خان کی قیادت میں ایم ایل ون

بننے جا رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہوسکتا ہے مجھے نالہ لئی کیلئے عثمان بزدار کے پاس جاکر بیٹھنا پڑ جائے، انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے میں ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان کرتا ہوں، یہ نوکریاں میرٹ پر دی جائیں گی۔

واضح رہے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ملٹری ہسپتال راولپنڈی سے ڈسچارج ہوکر گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ شیخ رشید احمد 11 جون سے ملٹری ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ 7 جون کو شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ آئیسولیشن میں چلے گئے تھے، شیخ رشید احمد کا گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ دوبارہ کیا گیا۔ منفی آنے پر ہسپتال سے آج ڈسچارج کردیا گیا،ہسپتال رخصتی سے قبل شیخ رشید احمد نے ہسپتال کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔

Sharing is caring!

Categories

Articles You May Like

Comments are closed.