لاہور : پاکستان کی مشہور اسٹیج اداکارہ انتقال کر گئیں

لاہور : پاکستان کی مشہور اسٹیج اداکارہ انتقال کر گئیں لاہور(ویب ڈیسک)فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ و پرفارمر

مسکراہٹ خان گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئیں۔تفصیلات کے مطابق مسکراہٹ خان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور وہ بے ہوش ہوگئیں جس کے بعد ان کو فوری طور پر علاج کے لئے مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے چیک کرنے

کے ان کی موت کی تصدیق کر دی ۔ انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔مسکراہٹ خان نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تھیٹرز میں سینکڑوں سٹیج ڈراموں میں پرفارم کیا اور پرستاروں سے

خوب داد سمیٹی۔ جبکہ دوسری جانب عاشق سے انکار برداشت نہ ہوا،معروف ٹک ٹاک اسٹار شیوانی کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں 28 جون کو ہریانہ کے سونی پت سیلون

میں ایک ٹِک ٹاک سٹار مردہ پائی گئی۔شیوانی جو کہ پیشے کے اعتبار سے بیوٹیشن تھی،کی اس شخص نے جان لی جس کا پرپوزل اس نے مسترد کیا۔اطلاعات کے مطابق 20 سالہ ٹک ٹاک گرل اپنی بہن کے ساتھ مل کر ایک سیلون چلاتی تھی

۔پولیس کے مطابق ، 28 جون کی رات جب ان کے ساتھ کام کرنے والا نیرج شہر سے باہر گیا تو شیوانی سیلون میں اکیلی رہ گئی۔اسی دوران ملزم عارف سیلون پر پہنچا اور عارف نے دوپٹہ کا استعمال کرتے ہوئے اسکا گلا گھونٹ دیا اور اس کی نعش کو بیڈ کے نیچے پھینک دیا۔جب نیرج سیلون میں واپس آیا تو شیوانی کی نعش مل۔ ڈی ایس پی سنگھ نے کہا نیرج نے دیکھا کہ سیلون میں بدبو پھیل رہی ہے جب وہ احاطے میں داخل ہوا اور بستر کھولا تو شیوانی کی نعش ملی۔لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس کو آگاہ کیا کہ عارف نامی نوجوان اسے ہراساں کرتا تھا۔عارف نے بھی اس جرم کا اعتراف کیا ہے۔

مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Articles You May Like

Comments are closed.