اگرآپ عمرہ کرنے کے خواہشمندہیں تودیرنہ کریں، پھرنہ کہناخبرنہ ہوئی

اگرآپ عمرہ کرنے کے خواہشمندہیں تودیرنہ کریں، پھرنہ کہناخبرنہ ہوئی

سعودی عرب نے آج سے عمرہ درخواستوں کی وصولی شروع کرنے کااعلان کردیا۔سعودی وزارت حج کاکہناہے کہ عمرہ کرنے والوں کی گنجائش 60 ہزاریومیہ رکھی جائیگی اورہرماہ 20لاکھ افرادعمرہ کرسکیں گے

۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج کی جانب سے عمرہ درخواستوں کی وصولی کاعمل شروع کردیاگیاہے ۔عمرہ پرمٹ ایپلی کیشن سے جاری ہوں گے ۔سعودی وزارت حج کاکہناہے کہ عمرہ کرنیوالوں کی گنجائش 60ہزاریومیہ رکھی جائیگی

اورہرماہ 20لاکھ افرادعمرہ اداکرسکیں گے۔سعودی عرب نے ان غیرملکیوں کوبھی عمرہ کی اجازت دینے کااعلان کیاہے جنہوں نے ویکیسن کی مکمل خوراکیں لگوائی ہیں ۔عازمین کواپنی عمرہ درخواست کے ساتھ کووڈ 19ویکسی نیشن کاسرٹیفکیٹ لگاناہوگا

۔احتیاطی تدابیرکومدنظررکھتےہوئے بیرون ملک سے آنیوالے زائرین کومکہ اورمدینہ کے مقدس مقامات پرداخلے کی اجازت دی جائیگی۔جن ممالک کےافراد کاسعودی عرب میں داخلہ منع ہے وہاں سے تعلق رکھنے والے زائرین کوسعودی

عرب پہنچنےپرقرنطینہ بھی کرناہوگا۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے زائرین کوبھی ویکسین کی خوراکیں مکمل کرنے کے باوجود سعود ی عرب پہنچنے پرقرنطینہ میں وقت گزارناہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.