پرانے شناختی کارڈ ختم نئے سیکیورٹی پروف شناختی کارڈز کے اجراء کا فیصلہ،

پرانے شناختی کارڈ ختم نئے سیکیورٹی پروف شناختی کارڈز کے اجراء کا فیصلہ،

شناختی کارڈز کا جدید ورژن جاری کرنے اور صارفین کے لیے اجراء کا اعلان کردیا۔ کارڈ کو اس کی میعاد ختم ہونے تک استعمال کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت نے اماراتی شناختی کارڈ

کے نئے اور اپ گریڈ شدہ ورژن کو جاری کرنے اور صارفین کے لئے اس کے اجراء کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔یہ فیصلہ اماراتی پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ منصوبے کہ نئے دور کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سہیل سعید الخیلی نے کہا ہے کہ ایمریٹس آئی ڈی کی نئی جنریشن کا اجراء ویژن کے حصول کے ریم ورک کے اندر آتا ہے۔جس کے مطابق

متحدہ عرب امارات کی حکومت آبادی کے اعداد و شمار کے نظام اور معیار کو بہتر کرے گی اور اسے بہترین طریقوں و بین الاقوامی معیار پر مبنی ایک جدید نظام فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ذاتی شناخت کے انتظام اور اعلیٰ معیار

کی سروس فراہم کرے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید شناختی کارڈ منصوبے کے دوسرے مرحلے کے طور پر آیا ہے جس میں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی نئی جنریشن تیار کی جائے گی۔ نیا شناختی کارڈ نئی محفوظ اور زیادہ جدید خصوصیات کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اور اسے نئے طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ آپریٹنگ استعمال جدید نظام اور جدید ٹیکنالوجی کے تحت ہے جو سیکورٹی کے خطرات کو کم کرتا ہے اور کلون یا جعل سازی کو مشکل بناتی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.