”آج کہاں کہاں موسلادھار بارش ہو گی؟محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی خوشخبری سنا دی“

”آج کہاں کہاں موسلادھار بارش ہو گی؟محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی خوشخبری سنا دی“

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز کشمیر،اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بالائی پنجاب ، بالائی/ وسطی خیبر پختونخوا، کشمیر

اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران

بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔کشمیر میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔

اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا ۔ تاہم ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور، کوہستان ،بونیر،دیر،سوات، مالاکنڈ، صوابی ،پشاور، نوشہرہ ،مردان، کوہاٹ،کرم، بنوں ،وزیرستان اور

ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران مردان، کوہاٹ، کوہستان ،بونیر، سوات، ایبٹ آباد اورمانسہرہ میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹھہ اوربدین میں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔خطۂ پوٹھوہار ،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد ،گوجرانوالہ،سرگودھا، میانوالی ، خوشاب، لیہ، بھکر اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،گوجرانوالہ اور میانوالی میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ صوبہ کے دیگراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم ژوب ، بارکھان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی

و وسطی پنجاب،اسلام آباد، خیبر پختو نخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب:اٹک 69، اسلام آباد(سید پور41، زیرو پوائنٹ26، گولڑہ 05، بوکرہ ،ائیر پورٹ 02)،لاہور(تاج پورہ 17، مغل پورہ 09)، مری 17،چکوال 15،منگلہ 12، راولپنڈی (شمس آباد10، چکلالہ02)،جہلم 01، کشمیر:راولاکوٹ 38،کوٹلی 14، گڑھی دوپٹہ 05، مظفر آباد(سٹی) 04، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 32، دیر ( بالائی 23،زیریں 17)، کاکول 18، سیدو شریف 11،پٹن 10،بنوں 07، کاکول 05،تخت بائی 02،بالاکوٹ 01 گلگت بلتستان: بگروٹ 05 اور استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی ، دادو 43،دالبندین42،سکھر اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.