”طالبان کے قبضے کے بعد سعودی عرب کا طالبان کیلئے پہلا پیغام جاری“

”طالبان کے قبضے کے بعد سعودی عرب کا طالبان کیلئے پہلا پیغام جاری“

ریاض سعودی عرب نے طالبان اور تمام افغان جماعتوں پر زوردیا ہے کہ وہ ملک میں عوام کے جان ومال کا تحفظ کریں۔سعودی عرب کی خارجہ نے طالبان کے افغان دارالحکومت کابل میں داخلے اور کنٹرول کے ایک روز بعد سوموار

کو ٹویٹرپر پہلا بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب افغان عوام کے کسی بیرونی مداخلت کے بغیر انتخاب کے ساتھ کھڑا ہے۔بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ افغانستان میں صورت حال جلد ہی

مستحکم ہوجائے گی۔طالبان نے اتوار کو دارالحکومت کابل سمیت ملک کے بیشتر علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا اور افغان صدر اشرف غنی اقتدار چھوڑ کرکابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بذریعہ طیارہ بیرون ملک چلے گئے تھے۔

سعودی عرب نے طالبان اور تمام افغان جماعتوں پر زوردیا ہے کہ وہ ملک میں عوام کے جان ومال کا تحفظ کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.