گھروں کی چھتیں ٹھیک کروا لیں ،بارشیں کیا تباہی مچانے والی ہیں ؟محکمہ موسمیات نے تہلکہ خیز پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان ،اسلام آباد اور بالائی

و وسطی پنجاب میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دورانچند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز

ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک

کےساتھ بارش کی توقع ۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، بونیر، ایبٹ آباد،مانسہرہ،مردان،پشاور،

کوہاٹ، کرم اوربنوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کراچی ، ٹھٹہ اور بدین میں بونداباندی کا امکان ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تا ہم خطہ ٔپوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، گجرات، خافظ آباد ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا،میانوالی، بہاولنگر،بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کی بھی توقع۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تاہم بارکھان اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش:پنجاب : لاہور(گلشنِ راوی 65 ، جوہر ٹاؤن 40 ، نشتر ٹاؤن 35 ، تاج پورہ ، چوک ناخدا 33 ، لکشمی چوک ، مغل پورہ 30 ، شاہی قلعہ 29 ، گلبرگ 28 ، اپر مال ، فرخ آباد 27 ، سمن آباد 24 ، اقبال ٹاؤن 21 ، سٹی 16 ، جیل روڈ 15، ائیر پورٹ 02)،سیا لکوٹ(ائیر پورٹ 54، سٹی 10)،گجرات 11، اسلام آباد(ائیر پورٹ 06، بوکرہ 05)، چکوال، گوجرانوالہ 06، مری 03، قصور 02، خیبرپختونخوا:

مالم جبہ 15،بالاکوٹ05،کاکول ، پٹن 03، چترال ، لوئر دیر 01، کشمیر: مظفر آباد(سٹی12، ائیر پورٹ06)،گڑھی دوپٹہ06،کوٹلی ، راولاکوٹ 01 اور گلگت بلتستان : بابوسر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 44اور بھکر میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.